پاکستان
03 اگست ، 2012

گلگت : راکاپوشی ویو پوائنٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے طغیانی،تفریحی مقام تباہ

گلگت …گلگت کے تفریحی مقام راکاپوشی ویو پوائنٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پہاڑی نالے میں طغیانی آگئی،تفریحی مقام کا ایک بڑا حصہ بھی مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر نامور پہاڑی چوٹی راکاپوشی پر واقع تفریحی مقام راکاپوشی ویو پوائنٹ پر گزشتہ صبح سویرے اچانک آسمانی بجلی آگری،جس کے نتیجے میں راکاپوشی ویو پوائنٹ کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،اس دوران قریب واقع گلمت نالے کا حفاظتی بند توٹ جانے سے علاقے میں سیلاب آگیا،جس کے باعث خوبانی اور سیب کے باغات سمیت سمیت قریبی دیہات بھی متاثر ہوئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مقامی ذرائع کے مطابق ِمناتن میں واقع سرکاری اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :