صحت و سائنس
04 اگست ، 2012

برطانیہ: ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے فریم ورک پر بات چیت

برطانیہ: ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے فریم ورک پر بات چیت

لندن… برطانیہ میں ادویات کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کرنے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کے لئے اجلاس اگلے ماہ لندن میں ہو گا۔ برطانوی حکومت اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے درمیان اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کرنے کی غرض سے فریم ورک پر 2014ء سے عمل درآمد ہو گا۔ برطانوی محکمہ صحت اور ایسوسی ایشن آف برٹش فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں تبدیلی ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج ہو گی۔ گزشتہ 50سال سے فارماسیوٹیکل پرائس ریگولیشن سکیم کے تحت ہر پانچ سال بعد تمام ادویہ ساز کمپنیوں کوحق حاصل ہے کہ وہ مخصوص قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کا از سر نو تعین کرنے کے لئے بات چیت کریں۔

مزید خبریں :