04 اگست ، 2012
لندن… برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک گلاس سنگترے کا جوس پینے سے جلد، بالوں اور ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے، سنگترے کے جوس میں وٹامن سی ہونے کے ساتھ پوٹاشیم اور فولک ایسڈ بھی موجود ہے۔ وٹامن سی جلد کے کالیجن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ جسم کو نرم و ملائم اور جلد پر سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے۔ ایک گلاس سنگترے کے جوس میں 60 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے ۔