Can't connect right now! retry

صحت و سائنس
07 جنوری ، 2019

کراچی ہیلتھ ایکسپو میں ہزاروں افراد کے مفت بلڈ ٹیسٹ اور علاج

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طالب علموں کی غیر سرکار اور غیر سیاسی تنظیم " ہوپس" کے زیر اہتمام "چوتھی ہیلتھ ایکسپو" میں ہزاروں افراد کے مفت خون کے ٹیسٹ اور علاج کیا گیا۔

نمائش کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کیا جب کہ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی عدیل احمد، ماہر غذائیات غفیریہ انیس سعید، اداکارہ نمرہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

نمائش کے دوران ایگزیکٹو کلینکس میں ماہر ڈاکٹروں نے عوام کا مفت جسمانی امراض کے علاج کے ساتھ ذہنی دباؤ اور دماغی امراض کے علاج کے بارے میں مفید مشورے دیے جب کہ ہزاروں افراد کے بلڈپریشر، زیابطیس، کولیسٹرول سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔

اس کے علاوہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ نے 20 سے زائد کلینکس میں سیکڑوں افراد کے دانتوں کا معائنہ اور ضرورت مندوں کا مفت علاج کیا ۔

ہیلتھ ایکسپو میں انڈس اسپتال، چغتائی لیب، ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے علاوہ دیگر فلاہی اداروں نے بھی مفت سہولیات فراہم کرنے میں "ہوپس" کے رضاکاروں کی مدد کی۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اہلکاروں نے عوام کو فوری طبی امداد کی ٹریننگ ورک شاپ کا انعقاد کیا جس سے سیکڑوں لوگوں نے افادہ کیا۔

"ہوپس" تنظیم کی صدر مریم راحت سعید نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر رضاکاروں، مہمانان گرامی کے ساتھ ہیلتھ ایکسپو میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

طلب علموں کی یہ تنظیم گزشتہ 25 برسوں سے کراچی کے عباسی شہید اسپتال، کراچی ادارہ برائے امراض قلب کے علاوہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں عوام کو علاج کے ساتھ مفت ادویات کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM