09 اگست ، 2012
نیویارک …امریکہ جیسے تر قی یا فتہ ملک میں بڑے بڑے کشادہ گھروں میں زندگی بسر کر نے والے تو بہت لوگ ہیں لیکن نیویارک میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جوصرف78اسکوائر فٹ رقبے کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔نیویارک علاقے مین ہیٹن میں اس تنگ سے اپارٹمنٹ میں رہنے والے لیوک کلارک ٹائلر نے اس چھوٹے سے گھر میں بھی ضرورت کی تمام اشیاء سجارکھی ہیں۔یہ گھر ناصرف ٹائلر کی رہائشگاہ نہیں بلکہ اسکے آفس کا درجہ بھی رکھتا ہے جہاں آفس ڈیسک سے لیکر صوفہ کم بیڈ،ائیر کنڈیشنر ،الماری،شیشہ ،مائیکروویو حتیٰ کے ضرورت کا تمام سامان نفاست اور ذہانت سے جگہ بناکر ترتیب دیا گیا ہے۔27سالہ ٹائلر پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہے جو800ڈالر ماہانہ کرایے والے اس چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر بڑے بڑے بڑے گھر ڈیزائن کرتا ہے۔