بنوں میں پولیو وبا کی صورت اختیار کر گیا

پولیو ورکر ایک بچی کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہا ہے۔ فوٹو: یونیسیف پاکستان 

اسلام آباد: بنوں میں پولیو وبا کی صورت اختیار کر گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیو مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے بنوں میں ایک اور بچہ عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو گیا ہے۔

بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ صرف بنوں ڈویژن سے 11 کیسوں کا سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے، بنوں ڈویژن پولیو وائرس کے لحاظ خطرناک ترین ہو گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ  بنوں میں پولیو وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے خدارا بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو مخالف من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔

بابر بن عطا نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین نے دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کیا ہے، عید کےبعد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :