10 اگست ، 2012
ژوشان…این جی ٹی…مشرقی چین میں گذشتہ دنوں ریت پر پینٹنگز بنانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے میں چین بھر سے سینڈ آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔چین کے شہرZhoushanمیں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شائقین ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے براہ راست آرٹسٹوں کو ریت پر فن پارے تخلیق کرتا دیکھ کر انہیں داد دیتی نظر آرہی تھی۔اس موقع پر جہاں کچھ آرٹسٹوں نے اپنی پینٹنگز میں مناظر پیش کیے تو کچھ نے باقاعدہ ریت کی مدد سے پوری کہانی ہی بیان کر ڈالی۔