10 اگست ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…ایک جاپانی معمر شخص نے ثابت کر دیا ہے کہ عمر میں کیا رکھاہے بس دل اور جذبہ جوان ہو نا چاہیے۔Kenichi Hatoriنامی اس ستر سالہ بزرگ نے اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ ایک سال تک مسلسل دوڑکرپیرس سے ٹوکیو تک کا سفر کامیابی سے طے کر لیا ہے۔ اس شخص نے جون 2011ء میں اپنے سفر کا آغاز پیرس سے کیا اور پھر روزانہ 43کلومیٹر تک دوڑ کر 14 ممالک کا سفر طے کر تے ہو ئے اس سال ٹوکیو پہنچ کر اپنے اس کارنامے کی عملی تکمیل کی۔ بزرگ کا اس طویل ترین دوڑ کا مقصدمارچ 2011ء میں جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد دنیا کی طرف سے کی گئی مدد کا شکریہ ادا کر نا تھا جس میں وہ بخوبی کامیاب رہا اورٹوکیو آمد پر اس کا پر تپاک استقبال بھی کیا گیا۔