میٹھی عید پر لذیذ اور منفرد میٹھوں کے مزے

میٹھی عید پر لذیذ اور منفرد میٹھوں کے مزے!

پاکستان میں عید کا روایتی میٹھا شیر خورمہ ہے جس کے بغیر چھوٹی بڑی عید دونوں کا مزہ ادھورا ہوتا ہے لہٰذا عید کے موقع پر سب ہی خواتین یقیناً ناشتے پر شیرخوارمہ تیار کرتی ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ منفرد میٹھا گھر میں تیار کیا جاسکتا ہے۔

تو آئیے منفرد کسٹرڈ پاستا سویاں اور شاہی ربڑی بنانا سیکھتے ہیں۔ 

کسٹرڈ پاستا سویاں

اجزاء:

دودھ۔۔۔۔1 لیٹر

پاستا سویاں۔۔۔۔آدھا کپ

چینی۔۔۔۔حسب ذائقہ

بادام۔۔۔۔چھِلے ہوئے اور سلائسڈ کٹے ہوئے آدھا کپ

وینیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ

دودھ۔۔۔۔آدھا کپ

گلاب جامن۔۔۔۔۔(پسند کے مطابق)

بادام۔۔۔۔۔چوپڈ کیے ہوئے گارنش کیلئے

ترکیب:

سب سے پہلے ایک برتن میں دودھ ڈال کر اُبال لیں۔

پھر اس میں پاستا سویاں شامل کریں اور 6 سے 8 منٹ تک پکائیں۔

پھر اس میں چینی شامل کرکے اچھا طرح مکس کریں اور چینی حل ہونے تک پکائیں پھر اس میں بادام ڈال کر مکس کرلیں۔

اس کے بعد ایک کپ میں کسٹرڈ پاؤڈر دودھ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

دودھ میں مکس ہوا کسٹرڈ پاؤڈر کو پاستا سویاں والے دودھ میں شامل کریں، شامل کرتے ہوئے مسلسل چمچ چلاتے رہیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

پھر سرونگ ڈش میں کسٹرڈ سویاں ڈالیں جس کو گلاب جامن اور بادام سے سجائیں۔

پھر اسے ٹھنڈا کرکے عید کے دسترخوان پر سجائیں۔  

کسٹرڈ پاستا سویاں/بشکریہ فوٹو/فوڈ فیوژن

شاہی ربڑی:

اجزاء:

دودھ۔۔۔۔1 لیٹر

کھویا ۔۔۔۔۔چورا ہوا 4/1 کپ

چینی۔۔۔۔۔3 سے 4 کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ

الائچی پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھی چائے کی چمچ

بادام۔۔۔۔کوٹے ہوئے ڈیڑھ کھانے کے چمچ

پستے۔۔۔۔کوٹے ہوئے ڈیڑھ کھانے کے چمچ

ترکیب:

کڑاہی میں دودھ ڈال کر اُبال لیں اور ہلکی آنچ پر 1 گھنٹے تک پکائیں پھر بالائی کو چمچ کی مدد سے ایک طرٖف کرتے رہیں جب تک کہ دودھ گاڑھا ہوکر آدھا رہ جائے۔

پھر اس میں کھویا شامل کرکے ہلکی آنچ پر 4 سے 5 منٹ کے لیے پکالیں، اس میں چینی شامل کریں اور چینی گھل جانے تک اچھی طرح پکائیں۔

اس کے بعد الائچی پاؤڈر، بادام، پستے، ڈال کر کڑاہی کے اطراف میں جمع کی گئی بالائی کو نکال لیں اور آہستہ آہستہ مکس کرلیں۔

پھر اس پر پستے ڈال کر سجائیں اور مہمانوں کے آگے مزیدار شاہی ربڑی پیش کریں۔

شاہی ربڑی/بشکریہ فوٹو/فوڈ فیوژن

نوٹ: اگر شاہی ربڑی رات میں بنا کر فریج میں رکھ دی جائے تو عید کے دن ٹھنڈی شاہی ربڑی کا مزہ دوبالا ہوگا۔ 

مزید خبریں :