ورلڈکپ: بارش سے متاثرہرمیچ کا متبادل دن رکھنا ممکن نہیں، ڈیوڈ رچرڈسن

بارش سے متاثر ہر میچ کا متبادل دن رکھتے تو ٹورنامنٹ کی مدت بڑھ جاتی، افرادی قوت بھی بڑھ جاتی، ناک آؤٹ میں ریزرو ڈے ہے، سی ای او کرکٹ ورلڈکپ— فوٹو: آئی سی سی

ٹاؤنٹن: جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے ہر میچ کا متبادل دن رکھنا ممکن نہیں۔

اپنے بیان میں ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ بارش سے متاثر ہونے والے ورلڈ کپ کے ہر میچ کا ریزرو ڈے رکھنا ممکن نہیں تھا، ہر متاثرہ میچ کا متبادل دن رکھتے تو ٹورنامنٹ کی مدت بڑھ جاتی، افرادی قوت بھی بڑھ جاتی۔

ڈیوڈ رچرڈسن نے مزید کہا کہ اس وقت ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 1200 افراد کام کررہے ہیں، ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بارش کی صورت میں متبادل دن رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا موجودہ موسم غیر متوقع ہے، دو روز میں تاریخی بارشیں ہوگئیں، گزشتہ سال جون میں صرف دو ملی میٹر بارش ہوئی، اس بار 24 گھنٹوں میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 

مزید خبریں :