کھیل
11 اگست ، 2012

لندن اولمپک :تیونس کے اسامہ ملولی نے بھی طلا ئی تمغہ جیت لیا

لندن اولمپک :تیونس کے اسامہ ملولی نے بھی طلا ئی تمغہ جیت لیا

لندن …لندن اولمپکس میں تمغوں کی رسی کشی جاری ہے پول والٹ میں فرانس کے لیولینی نیا اولمپک ریکارڈ قائم کردیا۔لندن اولمپکس میں تیونس کیلئے پہلا طلائی تمغہ سوئمر اسامہ ملولی نے جیتا۔ اسامہ نے مردوں کی دس کلو میٹر میراتھن سوئمنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سیلنگ کے مقابلوں میں میڈل جیتے۔ مردوں کی چار سو ستر کیٹیگری سلینگ میں آسٹریلیا کے میلکوم پیج اور میتھیو بیلچر نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔ چار سو ستر ویمنز کیٹیگریسیلنگ میں نیوزی لینڈ کیلئے اولیویا پاور اور جو ایلی نے میڈل جیتا۔ خواتین کی سین کرونائیزڈ سوئمنگ میں روس کی ٹیم نے میڈل جیت لیا۔ چین نے چاندی اور اسپین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بی ایم ایکس سائیکلنگ مقابلوں میں کولمبیا کی ماریانا پیجون نے خواتین جبکہ لاٹیویا کے میرس اسٹروم برگ نے مردوں کی کیٹیگریمیں میڈل جیتا۔مردوں کی پچپن کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں روس کے دزہمال اوتار سلطانو نے جیورجیا کے ولادامیر کو شکست دے کر میڈل جیت لیا۔ ویمنز 4ضرب 100 میٹر ریلے ریس امریکہ کے نام رہی۔ جمیکا نے اور یوکرائن نے کانسی میڈل جیتا۔ مردوں کی 4 ضرب 400 میٹر ریس میں میڈل با ہامس کی ٹیم نے جیت لیا ۔امریکا دوسرے اور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو کانسی میڈل ملا۔ فرانس کے لیو لیینی نے پول والٹ میں گولد میڈل حاصل کیا۔لیولینی نے 5.96 میٹراونچائی کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔میڈلز ٹیبل پر امریکا کو برتری حاصل ہے۔ امریکا نے مجموعی طور پر 90 تمغے جیتے ہیں جس میں 39 ، 25 اور 26 کانسی میڈل شامل ہیں۔ چین ستینس طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ پچیس طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :