Time 05 ستمبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول, ایف آئی اے نے اداکارہ سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا— فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے لاہور کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے صوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا جس کے بعد ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیب نے صوفیا مرزا کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم اداکارہ نے اس خبر کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔


خیال رہے کہ اس سے قبل ماڈل گرل ایان علی بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں اور ان پر کیس چل رہا ہے۔

مزید خبریں :