20 ستمبر ، 2019
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ دونوں نیب کی جیل میں ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے اکتوبر 2017ء کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا تھا۔
دونوں کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے ہی دستخط کیے تھے۔ شاہد عباسی نے چیئرمین نیب کو منتخب کرنے پر قوم سے معافی مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے چند رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اعتراض کیا تھا لیکن شاہد خاقان عباسی نے اپنی رائے تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا۔
شاہد عباسی کو 18 جولائی کو لاہور سے جبکہ خورشید شاہ کو بدھ کو بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔