16 اگست ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے ایکسر سائز تو سب ہی کر تے ہیں لیکن روسی منچلوں نے تو ایکسرسائزکا طریقہ کار ذرا ہٹ کے ہی اختیار کیا ہے۔ کچھ روسی منچلے نوجوانوں نے اسٹنٹ دکھانے اور ایکسر سائز کے لیے زمین یاگھر کی چھت نہیں 700فٹ اونچے ٹاورکا انتخاب کیا ہے۔روسی دارالحکومت ماسکو میں ریڈیو اسٹیشن کے ٹاورکی کئی فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد جہاں نوجوان اسٹیل راڈز پر بناء کچھ پکڑے چلتے دکھائی دیے ،وہیں انہوں نے بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ہوامیں لٹک کر ایکسر سائز کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔اس دوران ذرا سی بھی غلطی اس کو مو ت کے منہ میں پہنچا سکتی تھی لیکن بلندی بھی ان کے حوصلے پست نہ کر سکی اور یہ اپنے اس کارنامے کی وڈیو بنواتے خطر ناک ترین اسٹنٹس دکھانے میں مصروف رہے۔