دلچسپ و عجیب
16 اگست ، 2012

سمندر میں شارکس کے حملوں سے بچانے والی منفرد کار

سمندر میں شارکس کے حملوں سے بچانے والی منفرد کار

برلن…این جی ٹی…جرمنی کی ایک گاڑی ساز کمپنی نے غوطہ خوروں کیلئے سمندر کی گہرائی میں محفوظ تیراکی کر نے کیلئے ایک ایسی منفرد کار تیار کی ہے جو کہ ڈیزائن میں اپنی مثال آپ ہے۔اس زیرِ آب چلنے والی کار کو ایک عام گاڑی سے ہٹ کر Aluminumکی مدد سے ایک پنجرے کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جس میں بیٹھ کر غوطہ خور خطر ناک شارکس سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ غوطہ خور وں کیلئے اس کار میں آکسیجن ٹینک اور بیٹھنے کیلئے سیٹ کی سہولت بھی مو جود ہے جسے سمندر کی گہرائی میں چلا کر آبی مخلوق کا نظارہ قریب سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :