16 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…یہ کو ئی جادو نہیں بلکہ ایک منفرد سوئمنگ پول ہے جو نا صر ف نگاہوں سے چھپا ہوا ہے بلکہ صرف دو منٹ میں سوئمنگ پول سے فرش میں تبدل ہو جاتاہے۔ایک ایسی ہی وڈیو جو منظر عام پر آئی ہے اس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ صرف ایک بٹن دبانے کے بعد اس سوئمنگ پول کے اوپر آئی ہو ئی ایک مضبوط تہہ نیچے کی طرف چلی جاتی ہے جس کے بعد پانی سے بھر اایک پول منظر پر آجاتاہے۔اسے سوئمنگ پول میں تبدل کر کے نہانے اور پھر اسے فرش میں تبدیل کر کے بیٹھنے ،اچھلنے کودنے اور چلنے کیلئے با آسانی استعمال کیا جاسکتاہے۔