16 اگست ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں سیمنٹ کی جالی میں پھنسے بچے کا سَر مسلسل جدو جہد کے بعد ریسکیو ٹیم نے کامیابی سے نکال لیا ہے ۔اس بچے نے کھیل کے دوران اس جالی میں اپنا سَر گھسا تو دیا لیکن واپس نکالنا اس کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو گیا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہو ئے گھر والوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنھوں نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا۔اس ریسکیو کے دوران اس بچے کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہتے رہے جس کے سَرکوکسی بھی زخم یا نقصان کے بغیر مقامی افراد کے ہجوم کے سامنے کامیابی سے نکال کر بچالیا گیا۔