دنیا
Time 14 اکتوبر ، 2019

75 سالہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں 75 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 75 سالہ خاتون نے آی وی ایف کے ذریعے بچی کو جنم دیا ہے تاہم بچی کا وزن انتہائی کم ہے جس کے باعث اسے پیدائشی بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ این آئی سی یو منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچی کی نگرانی پر مامور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بے اولاد ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ایک بچے کو گود لیا تھا تاہم وہ اپنے بچے کی ماں بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا اور آئی وی ایف کے ذریعے ماں بننے کی کوشش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

خاتون کی زائد عمری، طبی اور جسمانی طور پر مضبوط نہ ہونے کے باعث بچے کی پیدائش قبل ازوقت یعنی ساڑھے 6 ماہ کے دوران متوقع تھی جب کہ خاتون کا ایک پھیپھڑا بھی نہیں تھا جو ڈاکٹروں کے لیے ایک چیلنج تھا۔

تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے بعد بوڑھی خاتون نے کامیابی سے بچی کو جنم دیا۔

مزید خبریں :