صحت و سائنس
16 اگست ، 2012

لاہور:انسداد ڈینگی مہم:قبروں اور دیگر جگہوں پر پانی گڑھے بند کرنے کی ہدایت

لاہور:انسداد ڈینگی مہم:قبروں اور دیگر جگہوں پر پانی گڑھے بند کرنے کی ہدایت

لاہور…ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس اور اس کے لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے آنے والے دو ماہ بہت حساس ہیں۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے تمام افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔ ڈی سی او لاہور نے ماہر حشرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ا سپیشل ٹیمیں بنا کر شہر بھر کے قبرستانوں کا معائینہ کریں اور قبروں پر پڑے پانی والے برتن یا گڑھوں کو مستقل طور پر بند کروائیں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اس ضمن میں ہر ٹاوٴن کو 5 عدد ریت کی ٹرالیاں فراہم کرے گی۔ انہوں نے اے ڈی ایل جی کو ہدایت کی کہ وہ تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں اور یونین کونسلز میں سپرے کے کام میں تعاون کریں۔

مزید خبریں :