16 اگست ، 2012
ممبئی …آپ نے بجلی اور سبزیوں کے تیل سے چلنے والی تو کئی گاڑیاں دیکھی ہونگی لیکن کیا آپ نے کبھی ہوا سے چلنے والی کار دیکھی ہے؟۔بھارت کی ایک کار ساز کمپنی نے ایسی منفرد گاڑی بنائی ہے جس کو چلانے کیلئے پیٹرول یاڈیزل نہیں بلکہ یہ محض ہواکے دباؤ کی مددسے چلتی ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کی حاملAirPod نامی اس ننھی کار میں ایک ائیر ٹینک نصب ہے جو ہوا کا تیز دباؤ پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کا انجن چلنے لگتا ہے اور متعین رفتار پر پہنچنے کے بعدگاڑی میں نصب ایک الیکڑک موٹر سے طاقت حاصل کرتا ہے۔45سے 70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس پروٹوٹائپ کار کی حال میں کامیاب آزمائش بھی ہوئی جسکے بعدکار ساز کمپنی اسے جلد ہی عام فروخت کیلئے پیش کر دے گی۔