Time 30 اکتوبر ، 2019
کھیل

ملکی سیاسی صورتحال؛ پاکستان اور بنگلادیش انڈر 16 کے درمیان میچ بھی متاثر

بدھ کو شروع ہونے والے میچ کے پہلے دن بنگلا دیش کی پوری ٹیم 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی— فوٹو:پی سی بی

اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری 3 روزہ میچ میں ایک روز کا وقفہ دے دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا تین روزہ میچ خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) اسٹیڈیم  میں جاری ہے۔

بدھ کو شروع ہونے والے میچ کے پہلے دن بنگلا دیش کی پوری ٹیم 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان جونیئرز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر دونوں ٹیم کے درمیان کھیل میں ایک دن کا وقفہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان3 روزہ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جمعرات کے بجائے جمعے کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائےا سلام (جے یو آئی) کی جانب سے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کیا جارہا ہے ،اور کراچی سے شروع ہونے والا یہ مارچ جمعرات کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

مزید خبریں :