صحت و سائنس
19 اگست ، 2012

ریلوے لوکوشیڈ ورکشاپ ایریا میں ڈینگی لاروا کی موجودگی تصدیق

ریلوے لوکوشیڈ ورکشاپ ایریا میں ڈینگی لاروا کی موجودگی تصدیق

لاہور … ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے لوکوشیڈ ورکشاپ کے ایریا سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لاہور میں ابھی تک 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق اور ممبر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریلوے لوکو شیڈورکشاپ کا دورہ کیا اور وہاں سے ڈینگی وائرس کے مختلف نمونے اکٹھے کئے جن میں ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ریلوے کے گوداموں اور مختلف پلیٹ فارموں پر ڈینگی لاروا کے ملنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں تلف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ڈینگی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر ڈینگی ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جبکہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد کو چھپایا نہیں جا رہا۔

مزید خبریں :