Time 28 نومبر ، 2019
کھیل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے کل سے قازقستان میں شروع ہوں گے

سینیئر پلیئرز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کی جانب سے جونیئر پلیئرز اس مقابلے میں شریک ہوں گے— فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کل قازقستان میں شروع ہوگی، سینیئر پلیئرز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کی جانب سے جونیئر پلیئرز اس مقابلے میں شریک ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کی یہ ٹائی پہلے پاکستان میں ہونا تھی لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر ٹائی پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل کردی۔

پاکستان کے ٹاپ پلیئرز عقیل خان اور اعصام الحق نے ٹائی کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد 29 اور 30 نومبر کو ہونے والے مقابلے کیلئے جونیئر پلیئرز کو نامزد کیا گیا۔

نور سلطان قازقستان ٹینس سینٹر میں ہونے والے اس دو روزہ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے حذیفہ عبدالرحمن، محمد شعیب اور یوسف خلیل کو نامزد کیا گیا ہے۔

پہلے سنگل میں محمد شعیب کا مقابلہ رام کمار رانا ناتھن سے ہوگا جبکہ دوسرے سنگل میں حذیفہ عبدالرحمن سُمت نگل سے مقابلہ کریں گے۔

ڈبلز میں حذیفہ عبدالرحمن اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی کا مقابلہ لینڈر پیئس اور جیون ندن چیزیان پر مشتمل تجربہ کار انڈین جوڑی سے ہوگا جس کے بعد ریورس سنگلز کے مقابلے بھی ہوں گے۔

مزید خبریں :