پاکستان
20 اگست ، 2012

موبائل صبح دس بجے تک بند ہونگے،شہری تھوڑی تکلیف برداشت کرلیں،رحمان ملک

 موبائل صبح دس بجے تک بند ہونگے،شہری تھوڑی تکلیف برداشت کرلیں،رحمان ملک

اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موبائل فون پر پابندی کل صبح دس بجے تک ہوگی۔شہری چند گھنٹے کی تکلیف برداشت کرلیں۔ملتان کا کچھ حصہ اور پورے لاہور کی سروس بند ہے۔حکیم الله محسود سے کہتاہوں کہ کامرہ کا حملہ کرایا ہے تو سامنے آئے، وزیرداخلہ ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ لاہور میں موبائل سروس کل صبح گیارہ سے رات سات بجے تک کھول دینگے۔اس وقت اسلام آباد میں فون بند نہیں کیا جارہا ہے تاہم ضرورت پڑی تو وہاں پر بھی بند کردینگے۔انھوں نے کہا کہ موبائل کے ذریعے بم دھماکے روکنے کی کوشش کی خاطر کراچی میں پابندی لگائی گئی ہے،موبائل فونز دھماکوں کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔پورے پاکستان میں سروس بند نہیں کی ہے صرف چار شہروں میں احتیاطی تدبیر کے طورپر سروس بند کی ہے، ان میں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ زیادہ ضروری ہے کہ شہریوں کی جان بچائیں۔ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ کامرہ حملے کے حوالے اسی فیصد پیشرفت ہوئی ہے،جلد ملزمان کو پکڑ لیں گے۔

مزید خبریں :