20 اگست ، 2012
ماسکو… روس کے ایک قصبے میں تین سو کلو وزنی بلو بیری پائی تیار کی گئی، جسے سیکڑوں چٹورے منٹوں میں چٹ کرگئے روس کے علاقے پرم کے ایک قصبے کی 70ویں سالگرہ پر 70میٹر لمبی اور 300کلو وزنی بلو بیری پائی پکائی گئی۔ پائی کی تیاری کی خبر اوراس کی میٹھی خوشبوبہت سے لوگوں کو وہاں کھینچ لائی جن میں خواتین،بچے بڑے سب شامل تھے ، اس لذیذ بلیو بیری پائی کو پکانے میں تیرہ گھنٹے لگے مگر سیکڑوں لوگ اسے کچھ ہی دیر میں صاف کرگئے،منتظمین کو امید ہے کہ اتنی وزنی پائی تیار کرکے انھوں نے روس میں رکارڈ قائم کردیا ہے۔