دلچسپ و عجیب
20 اگست ، 2012

نیدر لینڈ میں کائٹ سرفنگ کا میلہ ،آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کا ہجوم

نیدر لینڈ میں کائٹ سرفنگ کا میلہ ،آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کا ہجوم

ایمسٹر ڈیم … ہالینڈ میں ہوئی کائٹ سرفنگ جس میں آسمان پر اڑتی رنگ برنگی پتنگوں نے ماحول ہی رنگین کر دیا۔ نیدر لینڈ میں mini kite surfing europe tour میں مردوں کا کائیٹ سرفنگ مقابلہ ہوا،جس میں انہوں نے رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ سرفنگ کی تو آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔کائٹ سرفنگ کے اس مقابلے میں اٹلی کے Riccardo Leccese نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کھیلوں کا یہ دلچسپ مقابلہ اولمپکس کے اختتام کے صرف ایک ہفتے بعد ہی منعقد کیا گیا۔لیکن اگلی بار ریو ڈی جینرو میں ہونے والے 2016 کے اولمپکس میں کائٹ سرفنگ کو باقاعدہ کھیل کے طور پر شامل کر لیا جائیگا۔

مزید خبریں :