21 اگست ، 2012
کوئٹہ …میں سریاب روڈ پر دھماکے اور فائرنگ سے 8افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جیو نیوز کے مطابق موسیٰ روڈ پر ڈگری کالج کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا اور اس کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،دھماکے اور فائرنگ سے 8افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ رہی ہیں۔