07 فروری ، 2012
واشنگٹن …دل سے یا د کر نا ،دل کی دھڑ کن رک جانا یا دل کی گہر ائیوں سے دعا دینے جیسی ساری با تیں امریکی فر د Craig Lewis پر پور ی نہیں اترتیں کیو نکہ کر یگ ایک ایسا انسا ن ہے جو دل اور دھڑکن کے بغیربھی زندہ ہے ۔۔پچپن سالہ Craig دنیا کاوہ پہلا انسا ن ہے جس کے حقیقی دل کی جگہ ایسا مصنو عی آ لہ لگا دیا گیا ہے جو ایک عام دل کی طرح خو ن صاف اور پمپ کرنے کا کام سر انجا م دیتا ہے ۔ یہ مصنو عی آلا دل کے فرائض تو سر انجا م دیتا ہے لیکن حقیقی دل کی طر ح اس کے دھڑکنے کی کو ئی آوازنہیں آتی ۔ طب کی دنیا کا یہ تار یخی کا رنا مہ امریکہ کے Texas Heart Institute کے ڈاکٹروں نے سرانجا م دیا جس کے بعد کر یگ کا نا م دنیا کے پہلے بغیر دل والے انسان کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکا رڈ میں بھی در ج کرلیا گیا ہے ۔