Time 15 جنوری ، 2020
کھیل

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم میں سرفراز کی واپسی پر غور

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آصف علی، محمد عرفان اور حارث سہیل کو ڈراپ کیے جا نے کا امکان جبکہ شاہین آفریدی، سابق کپتان سرفراز احمد کی شمولیت پر غور  کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کل کیاجائےگا،چیف سلیکٹرمصباح الحق اور کپتان بابراعظم کی مشاورت جاری، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کولاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 ‏بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

‏پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے لیے ابتدائی مشاورت کا آج آغاز کر دیا جائے گا جس میں چیف سیلکٹر مصباح الحق ساتھی سلیکٹرز اور کپتان بابر اعظم سے بات چیت کریں گے۔

پاکستان ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹر یلیا میں کھیلی جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

آصف علی، محمد عرفان اور حارث سہیل کی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہو گی جب کہ  لاہور قلندرز کے حارث رؤف کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

حارث رؤف نے بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بولنگ کوچ وقار یونس حارث رؤف کے ساتھ جلد کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیئے زیر غور ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی کوچز کو بہت متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں :