24 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…چیتے کو دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور تسلیم جاتا ہے جس کا مظاہرہ اسے شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جمیکا میں جہاں لوگ دنیا کے تیز رفتار مرد یوسین بولٹ کی اولمپک گیمز میں جیت کا جشن مناتے نظر آئے وہیں امریکی ریاست اوہائیو کے سنسناٹی چڑیا گھر میں ایک چیتے نے اس گولڈ میڈلسٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔11سالہ سارہ نامی اس چیتے نے61میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتے ہوئے100میٹر کا فاصلہ صرف5اعشاریہ95 سیکنڈمیں طے کردکھایا جبکہ اسی فاصلے کے لیے یوسین بولٹ کا ریکارڈ9اعشاریہ58سیکنڈہے۔