Time 27 جنوری ، 2020
پاکستان

رشتے کا تنازع: گھر میں سوتے ہوئے افراد پر فائرنگ، 6 جاں بحق

فائل فوٹو

ہالہ:کچےکے علاقے میں رشتے کے تنازع پر  خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کےمطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر ہوا جس میں بروہی قبیلے کے افراد نے رند برادری کے ایک مکان میں گھس کے سوتے ہوئے گھرانے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کے چچا امیر بخش رند کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل ان کے بھتیجے مرتضیٰ نے رند برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، شادی کے بعد کورٹ نے لڑکی کو پہلے دارالامان میں بھیجا اور پھرشوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جس پر بروہی برادری کے سردار نے جرگہ کرکے اُن کے خاندان پر 10 لاکھ جرمانہ لگایا جسے ادا کردیا گیا تاہم جرمانے کی رقم لینے کے باوجود ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

مزید خبریں :