24 اگست ، 2012
نیویارک …آپ نے انسانوں کی رہائش کیلئے تعمیر کئے گئے کئی خوبصورت اور منفردگھرتو بہت سے دیکھے ہونگے لیکن امریکہ میں اب خصوصی طور پر بلیوں کیلئے لکڑی سے انتہائی دیدئہ زیب گھر تعمیر کر لئے گئے ہیں۔امریکہ کی ایک تخلیقی کمپنی کے ماہر آرٹسٹوں نے بلیوں کے قدرتی ماحول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مہارت سے درختوں کی شاخیں اور ٹہنیاں لے کر ان کے درمیان لکڑی سے ننھے کمرے تعمیر کئے ہیں جن میں ناصرف پالتو بلیاں قدرتی ماحول میںآ رام کر سکتیں ہیں بلکہ کھیل کود سے بھی لطف اندوز ہو سکتیں ہیں۔اپنے سادہ طرزِ تعمیراور دلکشی کے باعث یہ انوکھے کیٹ ٹری ہاؤسس(Cat Tree Houses) پالتو بلیاں رکھنے والے افراد میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔