25 اگست ، 2012
ماسکو…دنیا بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمد کروایا جاتا ہے اور اگر ان اصولوں کی پابندی نہیں کی جائے تو حادثات ہونا ایک لازمی امر ہے۔روس میں بھی اس وقت ایسی ہی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک ٹریم نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال اشارے کے باوجود چل پڑی اور مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آنیوالی کار سے بری طرح ٹکرا گئی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کا تو حشر نشر ہی بگڑ گیا تا ہم کار ڈرائیور خوش قسمت ثابت ہوا اور اِس خطرناک حادثے میں محفوظ رہا۔