25 اگست ، 2012
واشنگٹن …آپ نے اسکیٹنگ کے کئی ماہر افراد دیکھے ہونگے اور ایسے ہی چند ماہر امریکی نوجوانوں سے ہم آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جنہوں نے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خطرناک کرتب دکھائے ۔ان نوجوانوں نے امریکی شہر Pulaski کے ایک مقامی پارک میں اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہو نے کے ساتھ ساتھ بورڈ پر مہارت سے کر تب بھی کر کے دکھائے۔ اس شاندار مظاہرے کے دوران پارک میں نصب بورڈ کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اسکیٹنگ کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں نے توازن بر قرار رکھتے ہوئے اس مہارت سے اسکیٹنگ کی کہ نہ تو یہ پھِسلے اور نہ ہی گِرے، ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی۔