دلچسپ و عجیب
25 اگست ، 2012

جرمنی میں کوڑا دان ورلڈ کپ کا انعقاد

 جرمنی میں کوڑا دان ورلڈ کپ کا انعقاد

برلن… جرمنی میں کوڑا دان ورلڈ کپ کے انعقاد کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ کوڑا دان صرف کچرا ڈالنے کے ہی کام نہیں آتے بلکہ ان کے ذریعے منفردسواری بھی کی جاسکتی ہے۔اس منفرد سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کے 60کھلاڑیوں نے حصہ لیااور کچرے کے عام ڈبوں میں ٹائر نصب کر کے اس ریس میں چلانے کے قابل بنایا ۔حیرت انگیز طور پر اِن با ہمت افراد نے کسی بھی بریک کی سہولت کے بغیر اپنے جسمانی توازن کی مدد سے کوڑا دانوں کو قابو کر کے ریس لگائی جنھیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے 6 ہزار شائقین مو جود تھے۔21 سیکنڈمیں سب سے زیادہ پھرتی دکھاتے ہو ئے ایک جرمن نو جوان نے یہ ریس جیت کر Bin Rubbish ورلڈ کپ ونر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں :