25 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…چڑیلوں کو دیکھ کر لوگ حواس باختہ ہوجاتے ہیں تاہم برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر کی سڑکوں پر تو سینکڑوں چڑیلیں چہل قدمی کے لیے نکل آئیں لیکن کوئی خوفزدہ نہیں ہوا۔ایک قدیم واقعے سے منسوب اس واک میں482افراد نے روایتی کالا چوغہ اور نوک دار ہیٹ پہنتے ہوئے چڑیلوں،جادگرنیوں کا روپ دھار لیااور سڑکوں پر نکل آئے۔ بیک وقت کئی افراد کی چڑیلوں کے روپ میں واک میں حصہ لینے کی اس انوکھی کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔