25 اگست ، 2012
پیرس…این جی ٹی… فرانس کے نئے صدر فرنکوئس ہولاندے کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا ہے۔ہولاندے کے مومی مجسمے کا کام مئی میں انکے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔100دن کے عرصے میں1لاکھ50ہزار پاؤنڈ کی مالیت سے تیار ہونے والا یہ مجسمہ میوزیم کے پولیٹیکل ایریا میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں پہلے ہی امریکی صدر باراک اوباما،جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے مجسمے موجود ہیں۔