25 اگست ، 2012
سنگاپور…این جی ٹی…فلیٹس یا پھر اپارٹمنٹس کے رہائشیوں کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ اورانکی دیکھ بھال ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے لیکن جرمن دماغوں نے اسکا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔سنگاپور میں حال ہی میں رہائش اختیارکرنے کے لیے پیش کیے گئے ایک نئے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں گاڑیوں کو اپنے فلور تک لیجانے کی سہولت میسر ہے۔ جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی لفٹ تیار کر دی ہیں جنکے تحت ان اپارٹمنٹس میں رہائش اختیار کرنے والے افراد اپنی گاڑیوں کو لیونگ روم تک لیجاسکتے ہیں۔75لاکھ(7اعشاریہ5ملین)ڈالر کی ابتدائی قیمت کیساتھ متعارف کروائے گئے ان اپارٹمنٹس کیساتھ دوگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔