25 اگست ، 2012
لاہور … لاہور میں ڈینگی کے 3 نئے مریض سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے فوگی اسپرے کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں 3 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 13 ہوگئی ہے، ان مریضوں میں 13 سالہ فہد، 80 سالہ تاج دین اور 30سالہ نجمہ امجد شامل ہیں۔ مچھروں کی روک تھام اور ڈینگی سے آگاہی کیلئے اتوار کو محکمہ صحت کے دفاتر، ٹیچنگ اسپتال اور خود مختار ادارے کھلے رہیں گے۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ ڈینگی کنٹرول کی ایسی ادویات جن کی تاریخ ختم ہونے والی ہے انہیں پہلے استعمال کیا جائے گا ۔