Time 21 فروری ، 2020
کھیل

سینیئرز پی ایس ایل میں پرفارمنس دے کر کم بیک کرسکتے ہیں، بابر اعظم

سلیکشن کے دورازے سب پر کھلے ہیں،کوئی بھی پلیئر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن ہر کھلاڑی کیلئے ایک سنہری موقع ہے، اس میں پرفارم کرکے کوئی بھی پلیئر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔

کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہر کرکٹر کیلئے ایک اچھا موقع ہے جہاں نوجوان اپنی صلاحیتیں ثابت کرکے خود کو منواسکتے ہیں وہیں سینیئرز بھی پرفارمنس دے کر کم بیک کرسکتے ہیں۔ ٹیم میں سلیکشن کے دورازے سب پر کھلے ہیں۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکسڈ ہیں اور یہی ان کی پرفارمنس کا راز ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سبق سیکھا ہے کہ جب پلیئر اپنی کارکردگی پر فوکسڈ رہے گا تو وہ ضرور اچھا پرفارم کرے گا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمینوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے خاص طور پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ، اگر صورتحال مناسب ہو تو ڈیڑھ سو کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنا ضرورت بن چکا ہے۔

مزید خبریں :