06 مارچ ، 2020
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 7 مارچ کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کیسنر) سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔
اس روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں برقی قمقموں کی روشنی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
چاروں ٹیموں کے کھلاڑی بچیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوں گے۔ پنک کیپ پہنے میدان میں اترنے والی بچیاں مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ تھمائیں گی۔
پی سی بی اور پنک ربن پاکستان کے شراکت سے 7 مارچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ اِس روز یعنی 7 مارچ کو ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑی بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے گلابی کیپ پہنیں گے۔
پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
چاروں ٹیموں کے کھلاڑی میچز سے قبل بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوں گے، پنک کیپ پہنے میدان میں اترنے والی بچیاں مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ تھمائیں گی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا، بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار چھاتی کے سرطان کے شکار ممالک میں ہوتا ہے، بطور ایک ذمہ دار ادارہ، سرطان سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ 7 مارچ کو گلابی رنگ کی شرٹ پہن کر اسٹیڈیمز کا رخ کریں۔