دلچسپ و عجیب
26 اگست ، 2012

اسپائیڈر مین کا روپ دھارے منچلے نوجوان نے راہگیروں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

اسپائیڈر مین کا روپ دھارے منچلے نوجوان نے راہگیروں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

وارسا…حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو اسپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے اور ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے۔پولینڈ میں ایک منچلا نوجوان اسپائیڈر مین کا روپ دھار کر مضحکہ خیز انداز میں سڑک پر نکل آیا جسے دیکھ کر راہگیر اپنی ہنسی پر قابو نہ کر سکے۔ اس نوجوان نے ناصرف ہو بہو اسپائیڈر مین جیسا کاسٹیوم پہنا بلکہ ویسا ہی ماسک لگا کرٹریم، ایسکلیٹراورٹرین میں لٹک کر لوگوں کے ساتھ شرارتیں کرتا نظر آیا۔

مزید خبریں :