27 اگست ، 2012
کوالالمپور… این جی ٹی… ملا ئشیا کی ایک فنکارہ نے جلتی ہو ئی مو م بتیوں کے ذریعے ایک منفرد پو رٹریٹ تیار کر لیاہے ۔Red کے نا م سے جا نی جانے والی اس فنکا رہ نے نیلے رنگ کی مو م بتیوں کوکینوس پر اس طرح سجایا کہ ان کے پگھلتے ہو ئے مو م نے مشہور بر طا نوی گلو کار ہ Adele کی تصویر کا روپ دھار لیا ۔ اس انوکھے پو رٹریٹ کی تیار ی میں ریڈ کو طویل وقت لگا لیکن ان کی محنت سے سا منے آنے والے نتیجے میں سب کو حیران اور ان کے فن کا قائل کر دیا ۔