12 مارچ ، 2020
محکمہ صحت خیبر پختونخوا (کے پی) نے صوبے میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
حکام کے مطابق لکی مروت کی تحصیل بیٹنی میں 14 ماہ کی بچی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل شگئی میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔
حکام کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔