Time 12 فروری ، 2020
صحت و سائنس

کراچی میں انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے پر 2 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ڈی جی اسکولز — فوٹو:فائل 

محکمہ تعلیم اور صحت سندھ کے تحت جاری انسداد پولیو مہم کے دوران تعاون نہ کرنے والے 2 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل اور  40 اسکولوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسکولز کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے اسکولوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول نے بھی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 2 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جبکہ 40 اسکولوں کو شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

ڈی جی اسکولز کے مطابق درجنوں اسکولوں کے خلاف شکایاتیں موصول ہوئی ہیں اور پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے حوالے سے انتہائی خطرناک رہا ہے اور 144 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز کی تصدیق خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :