27 اگست ، 2012
ٹورن…این جی ٹی…پولینڈ کے شہرٹورن میں انٹر نیشنل لائٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا ہے جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بن گئے ہیں۔اس سالانہ فیسٹیول میں شہرکو قمقموں اور تھری ڈی آرٹ کی بدولت دلہن کی طرح خو بصورتی سے سجا دیا گیا ہے ۔ اس سال لائٹ فیسٹیول کی تھیم Birth of Starsہے جہاں دنیا بھر سے آئے ماہر آرٹسٹوں کے رنگ بر نگے آرٹ اور دیو ہیکل فن پارے دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد یہاں کار خ کررہے ہیں۔