27 اگست ، 2012
سیئول…این جی ٹی…مو جودہ ماڈرن دور میں انسانوں کے بعداب روبوٹس نے بھی مو سیقی کی دنیا میں قدم رکھ کر لوگوں کو محظوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔اس کا تازہ ترین مظاہرہ کوریا میں دیکھا گیا جہاں فرینچ روبوٹس کے راک بینڈ نے ایسا میوزک پیش کیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔اس مقصد کیلئے ماہرین نے خصوصی طور پر ایسے روبوٹس تیار کیے ہیں جنھیں دیوار کے ساتھ لٹکا کران کے ہاتھوں میں مو سیقی کے آلات پکڑائے جاتے ہیں ۔ ان راک اسٹار روبوٹس نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے گٹار،ڈرم،وائلن اور پیانوبجا کرلوگوں کو محظوظ کیا جن کی آمد کے بعد اب میوزیشنز کو انسانوں کے ساتھ ساتھ ان روبوٹس سے بھی مقابلہ کر نا پڑے گا۔