27 اگست ، 2012
اوسلو…این جی ٹی… جان کو خطروں میں ڈال کر ایک ماہر مہم جو الیگزینڈر پولی نے ونگ سوٹ پہن کر ہزاروں فٹ بلند پہاڑ وں سے چھلانگ لگاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے اس جانباز کھلاڑی کو اپنی مہارت پر اس قدر بھروسہ ہے کہ اب تک یہ دنیا کے کئی بلند ترین پہاڑوں پر سے چھلانگ لگاکر پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنے کا شاندارمظاہرہ پیش کر چکا ہے۔