28 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں ویلز کی مقامی کاؤنٹیPowysکے قصبےLlanwrtyd Wellsمیں حال ہی میں دلدل میں رہنے کی27ویں سالانہ عالمی چمپئن شپ منعقدکی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپ کاسٹیومز کیساتھ شرکت کی۔اس کھیل میں شرکت کرنے والے شرکاء کوتقریباً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑسے بھری نالی کو بناء کسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے عبورکرنا ہوتا ہے۔اس سال مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں شرکاء نے حصہ لیاجوکیچڑ بھری نالی کو تیزی سے عبور کردکھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔