دلچسپ و عجیب
28 اگست ، 2012

جاپانی انجینئر نے بھنورے سے مشابہہ دیو ہیکل جدیدروبوٹ تیار کر لیا

 جاپانی انجینئر نے بھنورے سے مشابہہ دیو ہیکل جدیدروبوٹ تیار کر لیا

ٹوکیو…جدید ٹیکنالوجی میں جاپانیوں کا کوئی ثانی نہیں جو آئے دن جدید اور ایڈوانس روبوٹس متعارف کروا کرعرصہ دراز سے اس میدان میں سر فہرست ہیں۔جاپانی انجینئرHitoshi نے بھی ایسا ہی ایک جدید روبوٹ متعارف کروایا ہے جوہو بہو بھنورے سے مشابہہ ہے ۔11میٹر لمبا اور 17ٹن وزنی یہ دیو ہیکل روبوٹ ناصرف اپنی چھ ٹانگوں پر چلتے ہوئے آگے بڑھ سکتاہے بلکہ اپنی ناک سے دھواں بھی خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ماہر انجینئر نے Kabutom RX-03 نامی اس روبوٹ میں پیچیدہ مشینوں اور پرزوں کی مدد سے تیار کیا ہے جو ڈیزل انجن سے طاقت حاصل کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔

مزید خبریں :